چاند پر اترنے کی مکمل تیاری مکمل روس چاند پر اپنی بیس بنائیگا

2016 ,نومبر 19



 

ماسکو (شفق ڈیسک) خفیہ منصوبہ بے نقاب روس چاند پر کیا کر رہا ہے؟ انکشاف نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی خلاکی تسخیر کی نئی عالمی جنگ شروع روس نے چاند پر خفیہ بیس بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ منصوبے کے تحت چاند پر فیڈریشن نامی خلائی جہاز کے ذریعے خلانوردوں کو بھیجا جائیگا اور چاند کی سطح پر بیس تعمیر کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق اس منصوبے کا انکشاف انرجیا کی راکٹ کمپنی ولادیمیر سونسٹیو نے کیا ہے انکے مطابق، 2026ء میں ایک خلائی جہاز بغیر پائلٹ کے چاند کے گرد چکر لگانے کیلئے بھیجا جائیگا، جس کے بعد اگلے سال بغیر پائلٹ کے ایک اور خلائی مشین کو چاند کی سطح پر اتارا جائیگا۔ جسکے بعد 2029ء میں بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز بھیجا جائیگا، جس کے بعد 2031ء میں حتمی طور پر چاند کی سطح پر اترا جائیگا۔ چاند پر خلائی مشن کی کامیابی کے بعد انسان کو مریخ پر پہنچانے کے مشن پر کام شروع کیا جائیگا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ وہ 2030ء سے پہلے ہی مریخ پر پہنچ جائینگے جبکہ چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے 2021ء تک مریخ پر پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے جبکہ یورپین خلائی ایجنسی اور روسی روسکو سموس مشترکہ طور پر روبوٹ کو 2020ء تک مریخ کی سطح پر پہنچانے پر کام کر رہے ہیں۔ جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

متعلقہ خبریں