ماسکو (شفق ڈیسک) روس نے ہٹلر کا ایک صندوق دریافت کر لیا جس میں سے ایسی چیزیں برآمد ہوئی ہیں کہ دنیا حیران رہ گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کیمطابق اس صندوق سے 2 عجیب الخلقت کھوپڑیاں ملی ہیں جن کی شناخت کرنا مشکل ہے۔ رپورٹ کیمطابق یہ صندوق نازی جرمنی کے تحقیقاتی ادارے Ahnenerbe Institute کا ہے جس پر اس ادارے کی مہر بھی بنی ہوئی ہے۔ یہ ادارہ ہٹلر کی حکومت کے عہدیدار ہنریچ ہیملر نے آرین نسل کے لوگوں کی ثقافتی و تہذیبی تحقیقات کیلئے قائم کیا تھا۔ ہنریچ ہیملر ہی یہودیوں ک
ے قتل عام کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ روس کی جیوگرافک سوسائٹی کے ماہرین کو یہ صندوق جنوبی روس کے علاقے ایدجیا (Adygea) کے گاؤں کیم مینوموستسکی (Kammennomostsky) سے کھدائی کے دوران ملا ہے۔ جیو گرافک سوسائٹی کے عہدیدار آئیگور اوگے کا کہنا تھا کہ ہم نے صندوق سے نکلنے والی کھوپڑیاں ماہرین آثار قدیمہ کو دکھائیں جو انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ ماہر آثار قدیمہ نے کہا کہ ان کھوپڑیوں کے جبڑے نہیں ہیں اور ریڑھ کی ہڈی شروع ہونے کی جگہ پر ایک سوراخ موجود ہے۔ انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کی کھوپڑیاں ہیں۔ آئیگور کا کہنا تھا کہ آرین نسل کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایک وقت میں پوری دنیا پر حکومت کی تھی۔ یہ کھوپڑیاں یقیناًاس نازی ادارے نے آرین نسل کے لوگوں کے ہزاروں سال قدیم مقبروں سے دریافت کی ہونگی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آرین نسل کے لوگ خلائی مخلوق کیساتھ رابطے میں تھے۔ اس نسل کے لوگوں کی تحقیقات کرنیوالے ادارے کے صندوق سے ان کھوپڑیوں کے ملنے سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق دنیا کے طاقتورملکوں سے رابطے میں دلچسپی رکھتی ہے۔