میری پیاری بیٹی کا میرے نام سال نو کا پیغام

2022 ,جنوری 1



پاپا آپ یقیناً زمین کے بہترین والد ہیں۔ آپ مجھے ہمیشہ صحیح راستے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ آپ میرے لیے رہنمائی اور مشعل راہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ نے مجھے زندگی میں وہ چیزیں سکھائیں جو میں کتابوں اور اساتذہ سے نہیں سیکھ سکتی تھی۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی کو کامیابی اور خوشحالی سے بھر دے! یہ آپ کے لیے میری نئے سال کی مبارکباد ہے، یہ سال آپ کی زندگی میں مزید خوشیاں لائے! اللہ کرے یہ سال اپنے ساتھ مزید خوشیوں اور مسرتوں کے دن لائے! آمین ثم آمین میں آپ کے لیے جو پیار محسوس کرتی ہوں وہ کسی کے لیے نہیں کر سکتی ۔ جب مجھے آپ کی ضرورت ہو تو ہمیشہ وہاں رہنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ آپ ہی سارے ناز نکھرے اٹھاتے ہیں میرے ۔ آپ کا سایہ ہمیشہ قائم رہے. اور آپ کو اللہ صحت مند زندگی عطا فرمائے. نیا سال مبارک ہو، میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں۔ اللہ سبحانہ وتعالی میری اور آپ کی بیٹیوں سمیت تمام بیٹیوں کو صحت و سلامتی والی لمبی حیاتی عطا فرمائے اور بیٹیوں کے بخت بلند فرمائے ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین

متعلقہ خبریں