پریکٹس میچ نے پاکستانی بیٹنگ باﺅلنگ کا پول کھول دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 19, 2017 | 07:34 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیزپریڈیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ پاکستان کی بیٹنگ اور باﺅلنگ کا پول کھل گیا ہے ۔ میزبان ٹیم کے 419رنز کے جواب میں مہمان ٹیم 192رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے ۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 152رنز بنائے ۔ تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا ۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف ٹور میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانےوالے وشال سنگھ اور شمرون ہٹمیئر کو پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا حصہ بنانے کےساتھ ساتھ کیرن پاول کو بھی دوبارہ طلب کر لیا ہے۔کنگسٹن کے سبینا پارک میں 21 اپریل سے شروع ہونے والے مقابلے کیلئے ویسٹ انڈیز کے 13 رکنی سکواڈ کی باگ ڈور جیسن ہولڈر کو سونپی گئی ہے۔ کیرون پاول کی 2014 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈین دستہ جیسن ہولڈر(کپتان)، جرمین بلیک وڈ، دویندرا بشو، کریک بریتھ ویٹ، روسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈاو¿رچ، شینن گیبریئل، شمرون ہٹمیئر، شے ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاول اور وشال سنگھ شامل ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اپریل سے کنگسٹن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیمیں برج ٹاو¿ن میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کا آخری میچ 10 مئی سے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔