پاکستان‘ ویسٹ انڈیز فیصلہ کن ون ڈے میں آج مقابل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 11, 2017 | 07:35 صبح
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج گیانا میں ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔سرفراز الیون اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سیریز پر قبضہ بلکہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے پوزیشن مستحکم کر لے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابرہے،تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری مقابلہ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا،جیتنے والی ٹیم سیریز کی ٹرافی پر قبضہ جما لے گی،دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے عالمی کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔آخری میچ میں فتح شاہینوں کی ورلڈ کپ میں جگہ پکی کر دیگی۔کپتان سرفراز احمد جیت کا ریکارڈ آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،بابر اعظم کا بلا رنز اگلنے اور حسن علی مزید وکٹوں کیلئے بیتاب ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کوڈانٹتانہیں،بس سو فیصد پرفارمنس لانے کی کوشش کرتاہوں،نئے کھلاڑی ہیں اور تھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔ عماد اور حسن علی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سے بیٹھ کربات کریں گے اورخامیوں کودورکریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی، کامیابی پربہت خوشی ہے،فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ ادھرویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں پاکستانی ٹیم نے بہترکھیل پیش کیا،انکو کریڈٹ دینا چاہیے، ہماری ٹیم کومستقل مزاجی سے بہترپرفارمنس دینی ہوگی۔ امید ہے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتیں گے۔کھلاڑیوں سے کہاہے کہ وہ غلطیوں پر قابو پائیں اور فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل کر نے کی کوشش کریں ۔