محمد آصف اور محمد عامر کو میچ فکسنگ میں پھنسانے والا صحافی اپنی گرل فرینڈ کی بدولت انجام کو پہنچ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 21, 2016 | 15:09 شام
لندن (ویب ڈیسک ) پاکستان کے کرکٹ پلئیرز کو میچ فکسنگ سکینڈل میں پھنسانے والے برطانوی صحافی مظہر محمود کو 15ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کھلاڑیوں محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پھنسانے والے برطانوی صحافی مظہر محمود کو گلوکارہ تولیزا کنٹوسٹاولس کے خلاف منشیات کیس میں شواہد ٹیمپر کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے ۔صحافی کے ڈرائیور کو بھی اسی کیس میں بارہ ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔دونوں نے مل کر گلوکارہ کو بچانے کیلئے شواہد ٹیمپر کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ عدالت کو گمراہ کیا جا سکے۔یاد رہے برطانوی صحافی مظہر محمود نے 2010ءکے دوران سوچی سمجھی منصوبہ بند ی کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پھنسایا تھا جس پر محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ کئی سال کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔