مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے میدان میں آگئے۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 18



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے میدان میں آگئے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے، انہوں نے کہا کہ سولہ سے 31 اکتوبر کے درمیان ن لیگ کی مشاورت سے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو ملک جام ہوجائے گا، پی ٹی آئی کا دھرنا جائز حکومت کیخلاف تھا ہمارا دھرنا ناجائز حکومت کیخلاف ہوگا انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں سے کوئی تصادم نہیں چاہتے ہم مکمل طور پر پرامن رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ، ناجائز اور نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی ریاستی ادارے بھی نہ کریں، تصادم کی کوئی نوبت نہیں آئیگی حالات کو پرامن رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں، ہمارے کارکنان اپنی فنڈنگ خود کررہے ہیں اسی کے ساتھ اس مارچ کو کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں