نجی زندگی میں میڈیا کی مداخلت بالکل برداشت نہیں، ایلی گولڈنگ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 26, 2017 | 14:07 شام
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ) ہالی ووڈ گلوکارہ و نغمہ نگار ایلی گولڈنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے نجی معاملات کو ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں۔گلوکارہ و نغمہ نگار ایلی گولڈنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ اپنی نجی زندگی کو ذاتی رکھنا ہی پسند کرتی ہیں، اس میں میڈیا کی مداخلت بالکل برداشت نہیں کرتیں۔ ماضی میں وہ میڈیا کو اپنے نجی اور پروفیشنل معاملات کے متعلق کھلے عام سب کو بتاتی ہیں جس سے ان کی زندگی میں کافی تلخیاں،مسئلے مسائل اور رشتوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد سے انھوں نے ایسا عمل دوبارہ دہرانے سے توبہ کرلی اب وہ میڈیا پر ذاتی زندگی سے متعلق بات ہی نہیں کرتی ہیں اب ان کارویہ مکمل پروفیشنل ہوگیا ہے۔