صف اول کی پاکستانی اداکارہ نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ،تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 24, 2016 | 16:43 شام

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ترین اداکارہ نے بھی 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی گلابی اردو کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور اور خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے بھی کرپشن اور بدعنوانی اور نواز حکومت کے خاتمہ کے لیے عمران خان کے 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنے میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے انہیں اپنے اس ار
ادے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اور کہا کہ میرا کے اس فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔