اداکارہ میرا نے 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 03, 2017 | 19:40 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف پاکستانی فلمی اداکارہ میرا نے 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔معروف پاکستانی فلم سٹار میرا نے 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ 
میرا کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور ملک کے غریب عوام کے علاج ، بچوں کی تعلیم کے ساتھ جلد انصاف کا حصول ان کے سیاسی کیرئیر کا ایجنڈا ہونگے۔