میرا نے شادی کیلئے لڑکا ڈھونڈ لیا

2017 ,نومبر 15



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) معروف اداکارہ میرا نے عدالت سے خوشخبری ملنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کوایک اور نوید سنا دی۔ فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح سے متعلق دائر تمام متفرق درخواستیں خارج ہونے کے بعد صحافی کے سوال ”کیا اب آپ شادی کر لیں گی ؟“ کے جواب میں اداکارہ میرا نے جواب دیا کہ جی ہاں،اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اب شادی کروں گی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ساری ایڈوائز اپنے وکیل سے لیتی ہوں ،عتیق الرحمان نامی شخص کو نہیں جانتی اس لئے ان پر تبصرہ نہیں کرناچاہتی۔

متعلقہ خبریں