میرا نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر ایسا کام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2017 ,نومبر 29



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)  اداکارہ میرا نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ  میرا نے کہا ہے کہ اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں ، 2018 میں فلم انڈسٹری کو مکمل خیر باد کہہ دوں گی ، فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں جسے مکمل کرنے کے بعد 2018 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں حصہ لوں گی۔ اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ ہسپتال کیلئے سیالکوٹ میں ملنے والی زمین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ یہاں سے دور ہے ، میں اتنی دور نہیں جاسکتی ، اس لئے لاہور میں زمین تلاش کر رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں