2017 ,مئی 12
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) فلمسٹار میرا نے گوگل کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تاریخ پیدائش 1976ءنہیں بلکہ 1985ء ہے ، اپنی سالگرہ کل ( اتوار ) لاوارث اور یتیم بچوں کے ساتھ مناﺅں گی۔ اداکارہ میرا نے ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 41سال نہیں بلکہ 32سال ہے اور میری اصل تاریخ پیدائش 14مئی 1985ءہے جس کے مطابق میری عمر 32سال ہے۔ اس بار اپنی 32ویں سالگرہ یتیم خانے میں لاوارث اور یتیم بچوں کے ساتھ مناﺅں گی اور بچوںکے لئے تحائف بھی لے کر جاﺅگی۔ اس موقع پر انہی بچوں کے ساتھ ملکر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹوں گی۔