وزیراعظم سے اہم شخصیات کی ملاقات، اہم ترین فیصلے کرلئے گئے

2019 ,ستمبر 5



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے اہم شخصیات کی ملاقات ہوئی جس ملاقات میں  اہم  ترین فیصلے کرلئے گئے ہیں، وزیراعظم سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری طور پر اٹھانے پر زور دیا گیا۔ عمران خان نے سعودی اور اماراتی حکام سے کہا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کے لیے دباﺅ ڈالیں اور بھارت کو قائل کریں کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسی کو ختم کرے۔  دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان کے سعودی اور اماراتی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور علاقے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ اور امارات موجودہ چیلنجز سے نمٹنے، کشیدگی کے خاتمے اور امن و سلامتی کے ماحول کے فروغ کیلئے رابطے میں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں