وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات، صدر ٹرمپ نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 23



واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیرارعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان تو ثالثی کیلئے تیار لیکن بھارت ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو تب ہی میں ثالثی کرواسکتا ہوں، لیکن انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کل جارحانہ زبان استعمال کی،
تفصیلات کے  مطابق صد ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اہم ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز نریندر مودی نے جارحانہ زبان کا استعمال کیا، تاہم اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان تو امریکا کی ثالثی کیلئے تیار ہے، لیکن بھارت اس سے انکار کر رہا ہے۔
اس ملاقات سے قبل وزیراعظم نے امریکی تھنک ٹینک سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان نے نائن الیون حملوں کے بعد امریکا کا ساتھ دے کر غلطی کی تھی۔ اس غلطی کے باعث ہی پاکستان میں ہزاروں شہری شہید ہوئے، جبکہ پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان بھی ہوا۔ 

 

متعلقہ خبریں