سپہ سالار سے اہم شخصیات کی ملاقات، اہم امور پہ تبادلہ خیال۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,نومبر 11



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ)سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے اہم ترین شخصیات کی ملاقات، ملاقات میں آرمی چیف نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائےونڈ تبلیغی اجتماع کے عمائدین نے ملاقات کی، آرمی چیف نے ملاقات میں سانحہ تیزگام میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ 
دوسری جانب چینی فوج کے ڈپٹی کمانڈر یوہیتاؤ نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔  آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں