مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی سزا منسوخ کر دی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 26, 2016 | 15:17 شام

لندن (ویب ڈیسک)مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور دیگر 15ارکان کی عمرقید منسوخ کرتے ہوئے مقدمہ کی ازسرنو سماعت کا حکم دیا ہے۔
تمام ملزمان پر جاسوسی کرنے، دہشت گردی کیلئے مالیہ فراہم کرنے اور قومی سلامتی کے رازوں کو افشا کرنے کے الزامات ہیں۔مصر کی ایک عدالت نے قطر کے لیے جاسوسی کے الزام میں ملک کے سابق صدر محمد مرسی کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔سابق مصری صدر کے مقدمات ک
اس سے قبل مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سینیئر رہنماوں خیرت الشاطر اور محمد بدیع سمیت سولہ افراد کو عمرقید کی سزا سنائی تھی جن میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کے دو کارکن بھی شامل تھے۔قاہرہ کی اپیل کورٹ نے چند روز قبل محمد بدیع، سمیت اخوان المسلمین کے دیگر رہنمامں کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کو بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔
گزشتہ ہفتے مصر کی سپریم کورٹ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق کیس میں چودہ افراد کو سنائی جانے والی سزائے موت کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔