یوم ولادت مصطفیٰ 12 دسمبر بروز پیر کو منایا جائے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 18:54 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، یوم ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم 12 دسمبر بروز پیر کو منایا جائے گا۔ربیع الاول کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس اسلام آباد میں مفتی منیب الرحمان اجلاس کی زیرصدارت ہوا، اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا، دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔