ملالہ یوسفزئی کوبچپن میں کونسا شوق تھا ؟ بتا کر سب کوحیران کردیا

2019 ,مئی 29



لندن (مانیٹرنگ رپورٹ) ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل لوگوں کو ملاتا ہے، مجھے بھی بچپن میں کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا ۔ جیونیوز کے مطابق ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کرکٹ کاکھیل لوگوں کو آپس میں ملاتاہے ، مجھے بھی بچپن میں کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا ۔

    واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ 2019کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے۔تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ملالہ یوسفزئی اور اظہر علی نے کی جبکہ اس موقع پر سرفراز احمد قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کر کے میدان میں آئے۔ایونٹ میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں فینز کی جانب سے اچھی سپورٹ ملتی ہے۔

    متعلقہ خبریں