کراچی : ملٹری اکیڈمی کاکول کے جوانوں نے مزار قائد پر اہم فریضہ سنبھال لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 04:58 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 141 واں یوم پیدائش،مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

قائد اعظم کے 141 ویں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد گارڈزکی تبدیلی کرتے ہوئے گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس کو سونپ دیے گئے، پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس کی قیادت سینیر کیڈٹ آفیسر عمران کررہے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل گارڈز کے فرائض پاک فضائیہ نے سنبھال رکھے تھے۔پرو

قار تقریب کے مہمان خصوصی  کمانڈنٹ کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگرنے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔