دودھ کو پھٹنے سے بچانے کے لئے نیا طریقہ آگیا

2017 ,جون 30



امریکہ کی پرڈو یونیورسٹی انڈیانا اور یونیورسٹی آف ٹینیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دودھ کو جراثیم سے پاک کرنے کے طریقے ’پاسچرائزیشن‘ سے گزار کر ٹھنڈا کر لیاجائےاور اسے دوبارہ گرم کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں ایک سے 2 سیکنڈ کے لیے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا دیا جائےیہ 63 دن تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاسچرائزیشن سے 99فیصد جراثیم مرجاتے ہیں جبکہ نئے طریقے سے یہ جراثیم مزید غیر فعال ہوجاتے ہیں اور دودھ میں ایسا کچھ نہیں بچتا جو اسے خراب کرے۔یہ طریقہ ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریز کے لئے ہے تاہم گھر پر بھی اس سے کسی حد تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔نئے طریقے کو پیٹنٹ کرا لیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں