وزرا الیون کو محکموں اور دفاتر کی تلاش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 10:20 صبح

 

(قیصر کھوکھر):لاہور(مانیٹرنگ)نئے بننے والے 12 صوبائی وزراء دفاتر نہ ملنے پر ایوان وزیر اعلی اور سول سیکرٹریٹ کے درمیان شٹل کاک بن گئے۔پنجاب حکومت نے نئے وزراء سے حلف لے لیا ہے لیکن ابھی تک ان وزراء کو دفاتر مہیا نہیں کئے گئے۔

پنجاب حکومت نے 12 نئے وزراء سمیت دیگر وزراء کو بھی محکمےالاٹ کر دیئے ہیں۔ ان وزراء نے حلف بھی اٹھا لیا ہے لیکن ابھی تک ان صوبائی وزراء کو محکمے نہیں ملے ۔ویلفیئر ونگ سول سیکرٹریٹ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہےکہ نئے کیبنیٹ

بلاک میں وزراء کو منتقل کرنے کے لئے وہاں سیکورٹی آلات نصب کئے جائیں اور سیکیورٹی سٹاف واک تھرو گیٹ، میٹیل ڈیٹیکٹر سنائپرز، شوٹرز تعینات کئے جائیں تاکہ یکم دسمبر تک نئے اور پرانے تمام وزراء کو نئے کیبنیٹ بلاک میں منتقل کیا جا سکے۔