مصباح الحق کا نیا ریکارڈ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 18:09 شام

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کی جانب سے 50 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے باقاعدہ آغاز پر یہ ریکارڈ ان کے نام ہوگیا۔42 سالہ مصباح الحق کو سنہ 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے کے بعد کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور اب ان کا شمار پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ان کی قیادت میں اب تک کھیلے گئے 49 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ن

ے 24 میں کامیابی حاصل کی، 14 میں شکست ہوئی اور 11 بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔مصباح الحق کی قیادت میں ہی پاکستان نے سنہ 2003 میں متعارف کروائے گئے رینکنگ سسٹم کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے پہلے مصباح الحق اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 68 میچ کھیل کر 48.31 کی اوسط سے 4831 رنز بنا چکے ہیں جس میں دس سنچریاں اور36 نصف سینچریاں شامل ہیں۔