“بس اب حد ہوگئی” ۔۔ مشال ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 18:19 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر مقبوضہ کشمیر میں قید حریت رہنماوں کی آزادی کیلئے مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ کیا حریت رہنماوں کا یہی جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر مقبوضہ کشمیر میں قید حریت رہنماوں کی آزادی کیلئے مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے کی قیادت حریت رہنما یاسین ملک کی بیگم مشال ملک نے کی۔ مظاہرے میں خواتین‘ بچوں اور اقلیتی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکاءنے کالی جھنڈیاں اور احتجا

جی بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کیا حریت رہنماوں کا یہی جرم ہے کہ وہ آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ظلم اور بربریت کی مقبوضہ کشمیر میں انتہا کر دی ہے۔ مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے اور بھارت کو مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم سے روکے