نئی مس ورلڈ کون۔۔۔ جانیئے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 14:56 شام


واشنگٹن(ما نیٹرنگ رپورٹ) پورٹو ریکو کی حسینہ اسٹیفنی نے مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کر لیا جب کہ مقابلے میں ڈومینیکن ری پبلک کی دوشیزہ دوسرے اور انڈونیشیا کی ملکہ حسن تیسرے نمبر پر رہیں۔امریکا کے شہر میری لینڈ میں منعقد کیے گئے مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا بھر سے حسیناو¿ں نے شرکت کی۔ مختلف ممالک کی 100 خوبصورت دوشیزاوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے ریمپ پر واک کی لیکن پورٹوریکوکی 19 سالہ اسٹیفنی نے سب کے دل جیت لیے اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا تاہم مقابلے میں ڈومینیکن ری پبلک کی حسینہ دوسرے اور انڈونیشیا کی حسینہ تیسرے نمبر رہیں۔ مس ورلڈ کا تاج اسٹیفنی کے سر پر سجایا گیا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔