بھارتی حسینہ شرستی کور ’’مس ٹین یونیورس‘‘ بن گئی

2017 ,اپریل 27



میناگوا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حسینہ شرستی کور ’’مس ٹین یونیورس‘‘ بن گئی۔ نکارا گوا کے دارالحکومت میناگوا کے نیشنل تھیٹر میں ہونیوالے عالمی مقابلہ حسن میں کینیڈا کی سمانتھا پیری اور میکسیکو کی ایری ٹراوا دوسرے نمبر پر رہیں۔ شرستی کور نے بیسٹ نیشنل کاسٹیوم، فلپائن کی زیریلے آگسٹن نے ٹین پاپولیرٹی جبکہ کوسٹاریکا کی نکول اوبینڈو نے ٹین چارم کے شعبوں میں ایوارڈ جیتا۔ واضح رہے کہ مس یونیورس آرگنائزیشن 15 سے 19 سال کی حسین دوشیزاؤں کے درمیان 6 سال سے یہ عالمی مقابلہ کرا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں