چین میں ہائپر سونک میزائل کی تیاری

2017 ,جون 16



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑاکا طیاروں کیلئے ہائپر سونک میزائل تیار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ نئی ریم جیٹ انجن ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اس کامیاب تجربے کو اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تجربات چین کو ہائپر سونک میزائل کی تیاری کے ہدف تک لیجا سکتے ہیں۔ برطانوی رپورٹ کے مطابق، چینی ماہرین نے گزشتہ ماہ ٹھوس ایندھن استعمال کرتے ہوئے ریم جیٹ انجن کے تجربات کیے۔ اس کامیاب تجربے کو اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تجربات چین کو ہائپر سونک میزائل کی تیاری کے ہدف تک لیجا سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں