معروف ماڈل کو انتہائی شرمناک کام کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2017 ,ستمبر 4



نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) پیسہ کمانے کے لیے شوبز ستارے بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتے اور ایسی ہی شرمناک حرکت کرتے ہوئے معروف بھارتی ماڈل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، جی ہاں، وہ گھر میں جوا کروارہی تھی۔ گریٹر کیلاش کے نواحی علاقے میں موجود ایک جوا خانہ چلانے پر دہلی پولیس نے ماضی کی ایک معروف ماڈل کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، جواخانے میں زیادہ ترکالج کے لڑکے اور نوجوان نسل آتی تھی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر کی مالکن اور سابق ماڈل انوپاما جین سمیت 25افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
 دوران تفتیش ماڈل نے دعویٰ کیا کہ اب وہ ایونٹ منیجر کے طورپر کام کرتی ہیں اور ہائی پروفائل گاہکوں کو اشیاءکی فراہمی کیلئے ملازمین رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پڑوسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں سے بے خبرتھے حتیٰ کہ پولیس کا چھاپہ پڑگیا۔

متعلقہ خبریں