عدالت نے معروف ماڈل پر بجلیاں گرادیں

2017 ,اکتوبر 2



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)ماڈل ٹاﺅن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔
اس سے قبل عدالت نے 21ستمبر کو ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، عدالت میںسمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیا مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور روپوش ہیں، ماڈل صوفیہ مرزا کو طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ماڈل صوفیہ مرزا طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں