فیصل آباد میں ایک اور ماڈل قبرستان کا سنگ بنیاد، رانا ثناءاللہ جہاں بھی سیاسی پھلجھڑیاں چھوڑتے رہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 16:54 شام

فیصل آباد(مانیٹرنگ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کون سی جماعت کالعدم ہے کون سی نہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ جو دہشت گرد ہوتا ہے اُس سے تفتیش کی جاتی ہے،اگر کسی کےخلاف کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کئے جائیں۔رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں ماڈل قبرستان کے سنگ بنیاد کےبعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے، اُ ن کاکہناتھاکہ ا گر کوئی بیرون یا اندورون ملک دہشت گردی میں ملوث ہے تو اسکے خلاف ثبوت فراہم کئے جائیں ،حکومت کارروائی کرے گی۔پیپلزپارٹی کےدور میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید چھ مہینے ج

یل میں رہے،وفاقی حکومت سے ثبوت مانگتے رہے ،لیکن ثبوت فراہم نہیں کئے گئے جس پر عدالت نے حافظ سعید کو رہا کردیا۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اپنےہی ملک میں اپنےلوگوں پر غیرضروری الزامات لگانا صحیح بات نہیں ہے۔اس سے بل بھی فیصل آباد میں ایک ماڈل قبرستان کا سنگ بنیاد رکھا جاچکاہے۔

ضلعی انتظامیہ اور نجی شعبے کے اشتراک سے ستیانہ روڈپر خانوآنہ بائی پاس کے قریب تین کروڑ روپے کی لاگت سے 24 ایکٹر رقبہ پر ماڈل قبرستان قائم کیا گیاہے جس کی تعمیر کی تمام تر ذمہ داری ممتاز صنعتکار میاں محمد ادریس نے اٹھائی  ۔ڈویژنل کمشنر سردارمحمد اکرم جاوید نے ماڈل قبرستان کا سنگ بنیاد رکھاتھا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد آصف چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر (صدر)شفیع اﷲ خاں،ایس پی صدر ذوالفقار احمد، چیف ایگزیکٹو ستارہ گروپ محمد ادریس،میاں جاوید اقبال،صدر چیمبر آف کامرس سہیل بن رشید، نائب صدر چوہدری اصغر علی،سرپرست انجمن تاجران الحاج شیخ بشیر احمد اور دیگرصنعتکار وتاجر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے شہری ترقی اور عوامی بھلائی کے دیگر کاموں میں بھرپور شرکت کے سلسلے میں فیصل آباد کے صنعتکاروں وتاجروں کے نیک جذبے اور فیاضانہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبرستان بھی معاشرتی ضرورت ہے جن کے لئے مناسب جگہوں کا انتخاب اور احترام کے لئے ضروری سہولتیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے منظم قبرستان کے قیام کو شہر خموشاں کے تقدس کے فروغ کے لئے بہتر اقدام قراردیا۔میاں محمد ادریس نے بتایاکہ ماڈل قبرستان کی منظم انداز میں ترتیب دی جارہی ہے جس میں جنازہ گاہ،وضوخانہ،طہارت خانہ،مسجد،واک ویز،چاردیواری،گورکنوں کے لئے کمرہ،سٹور اورانتظامی دفتر تعمیر کیا جائے گاجس کے لئے باقاعدہ ڈیزائننگ اورنقشہ تیار کیا گیا ہے ۔ قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد کے بعد دنیا وآخرت کی بھلائی کے لئے دعا کی گئی تھی ۔