پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ۔ پیر 3 اکتوبر کو یکم محرم ہے جبکہ یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا۔ چاند نظرآنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کیا۔ ان کی زیر صدارت اتوار کو کراچی کے محکمہ موسمیات میں مرکزی اجلاس ہوا جبکہ چاروں صوبوں کے زونل دفاتر میں بھی اجلاس منعقد ہوئے۔ ملک کے بالائی علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعدچاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ۔