مولانا فضل الرحمٰن کی چشم کشا پیشگوئیاں اورسنسنی خیز انکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 06:30 صبح


 لاہور(خصوصی رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پیشگوئیوں میں نجومیوں سے بھی آگے نکل گئے ۔پیشگوئیوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے چشم کشا انکشافات بھی کئے ہیں۔میڈیا کے سامنے پیشگوئیاں اور انکشافات کرتے ہوئے انہوں نے کہا :۔
 مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
جنرل راحیل کو توسیع نہیں مل رہی،نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان مشاورت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔
 خیبر پی کے حکومت دو این جی اوز چلا رہی ہیں&lsq

uo; پارٹی ارکان کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔
 تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز رو رو کر ہمارے پاس فریاد لیکر آرہے ہیں۔
 دوسروں کو کہتے ہیں استعفے دو اور خود ورلڈ بنک سے قرضے لے رہے ہیں۔
 ترک صدر کے دروہ لاہور پر اعتراضات بلاجواز ہیں۔
 ہماری سیاست کی نانی کا گھر لندن میں ہے
 2018ءمیں خیبرپی کے میں مسلم لیگ ن اور ہماری حکومت ہوگی۔
 پیپلزپارٹی کے سندھ کے حوالے چند مطالبات جائز ہیں۔
ہنگامہ آرائی کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا۔
 پیپلزپارٹی میں اس وقت ایسی کیفیت نہیں دیکھ رہا جس سے کوئی بڑی تبدیلی آسکتی ہو۔
 اگر سیاستدانوں نے احتیاط نہ برتی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو آنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ پہلی بار خیبر پی کے حکومت ورلڈ بنک سے قرضہ لے رہی ہے۔
 خیبرپی کے میں لوگ پی ٹی آئی سے متنفر ہوچکے ہیں۔