مولانا فضل الرحمان نے پالستان کو غیر مستحکم کرنے والی طاقتوں کی نشاندہی کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 24, 2017 | 16:51 شام
پشاور (مانیٹرنگ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صیہونی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں روکنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے، مدارس، علما اور مذہبی قوتیں ملکی دفاع کی جنگ لڑ رہی ہیں اسی لیے مدارس اور مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔