مولانا فضل الرحمٰن کیلئے کون بیٹا، کون تتلیاں،فاٹا میں ریفرنڈم کا مطالبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 14:00 شام

 
پشاور ( مانیٹرنگ ) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے فاٹا میں ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی پیش کی گئی رپورٹ پر تحفظات ہیں ، بہتر ہے کہ فاٹا میں ریفرنڈم کروایا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہاں کے عوام صوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا اسی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر برستے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے پہلے تالہ تو پیدا کریں ، پی ٹی آئی والے اب شاہین نہیں بلکہ تتلیاں بن گئے ہیں۔ پشاور میں میڈیا کو بریف

نگ دیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند کرنے والے بتائیں کہ اتنا بڑا تالہ ہے کس کے پاس ہے ، حکومت کو تحریک انصاف کو کاﺅنٹر کرنے کا طریقہ آگیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو وہ بیٹا سمجھتے ہیں اور انہیں بیٹا کہہ کر ہی پکارتے ہیں۔