مولانا فضل الرحمان صحتیاب،اسپتال سے ریحام خان کے بھجوائے پھولوں کے ساتھ رخصت،پہلی حاضری شہباز شریف کی درگاہ پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 10:34 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو4 دن بعدلاہور کے مقامی اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں ابھی آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

ترجمان سربراہ جے یو آئی مولانا امجد خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی شوگر نارمل ، لبلبہ بھی ٹھیک ہے،ٹیسٹوں کی رپورٹ ٹھیک آنے پرمولانا کو فٹ قرار دیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا بھی مشورہ دیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےصحت یابی کے بعد لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشر

یف سے ملاقات کی۔ہسپتال میں مولانا کو پھول اور فروٹ بھیجنے والوں میں ریحام خان بھی شامل ہیں