رسی جل گئی،ایم کیو ایم کی اکڑ پھوں نہ گئی،چیئر مین قائمہ کمیٹی کو بوری بند دور کی طرح کی دھمکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 09:42 صبح

 اسلام قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چئیرمین قائمہ کمیٹی رانا شمیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ الجھ پڑے اور دھمکی آمیز گفتگو پر اتر آئے۔ رانا شمیم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں مجوزہ غیرقانونی بے دخلی ترمیمی بل 2016 کو زیرغور لایا گیا،اس دوران ایم کیو ایم کے رکن سلمان مجاہد بلوچ نے بولنے کی کوشش کی۔ کمیٹی چیئرمین نے انہیں بولنے سے باز رکھا لیکن وہ اپنی بات جاری رکھنے پر مصر تھے۔اجلاس میں بولنے سے منع کرنے پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے چ

یئرمین کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ مجھے بولنے دیں آپ مجھے نہیں جانتے جس پررانا شمیم نے سلمان بلوچ سے کہا کہ مجھے دھمکی دینے سے پہلے ہوش کے ناخن لیں آپ مجھے نہیں جانتے۔