حکومت کے خلاف وائٹ پیپر آج جاری ہو گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 05, 2017 | 10:02 صبح
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی کرپشن لوٹ مار پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، متحدہ قیادت اور میئر کراچی پریس کانفرنس میں ثبوت بھی پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں کا ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے اسمبلی اراکین اور میئر کراچی سندھ حکومت کی کرپشن، لوٹ مار کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کریں گے اور متحدہ قیادت اس ضمن میں عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔متحدہ ذرائع نے کہا ہے کہ کل پیش کیے جانے والے وائٹ پیپر میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں گے، جن میں غیر قانونی بھرتیوں، وزارتوں میں کرپشن ، وزیر بلدیات اور وزیرزراعت کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔