لندن کے غداروں کے پیروکاروں کی دُم پر کراچی میں رینجر کا پائوں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:19 شام

کراچی(مانیٹرنگ) ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں پروفیسر حسن ظفرعارف اور امجد اللہ کو جیل سے باہر آتے ہی رینجرز نے پھر گرفتار کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا۔ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں امجد اللہ خان اورپروفیسرحسن ظفرعارف جیل سےرہا ہوتے ہی عزیزآباد تھانے کی نفری رینجرز کے ہمراہ گرفتارکرکےلےگئی۔ایم کیو ایم کی رہنما ثروت اسرار ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ ہمارے خلاف بے شمار کیسز بنائے جا رہے ہیں جن کاسامنا کرنے کو تیار ہیں۔حسن ظفرعارف اور امجد اللہ خان
کو بائیس اکتوبر کوپریس کلب سےنکلتے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں رہنماؤں کو عزیز آباد تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج ہے