کراچی میں دہشتگردی کیلئے’’ را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے، سلیم شہزاد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 19:14 شام

کراچی ۔(مانیٹرنگ) ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے بڑی ڈھٹائی سےدوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے۔ایم کیوایم کے عسکری ونگ نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جب کہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کردہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی جس کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے بانی رکن اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سلیم شہزاد دبئی سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔