لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 08, 2016 | 18:18 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):محمد اصغر دو سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیںپاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سالہ لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو لیگ سپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ یاسر شاہ ٹیم پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث وہ جمعرات سے شروع ہونے والے سہ روزہ میچ بھی نہیں کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کو ڈاکٹروں نے صرف دو روز آرام کے لیے کہا ہے تاہم اب اس کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو &rsquo
;بیک اپ‘ کے طور پر آسٹریلیا بھیجا جارہا ہے جس کے لیے ٹیم مینجمنٹ نے درخواست کی ہے۔اس وقت محمد اصغر بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کھیل رہے تھے جہاں سے انھیں وطن واپس بلایا گیا ہے۔محمد اصغر دو سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انھوں نے نیشنل بینک کی طرف سے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس میچ کی دونوں اننگز میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔محمد اصغر ان دنوں یو بی ایل کی ٹیم سے وابستہ ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے ہیں۔انھوں نے پاکستان اے ٹیم کی طرف سے زمبابوے کے حالیہ دورے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے غیرسرکاری ٹیسٹ میں سات اور دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محدود اووروں کے میچ میں پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔