انا اللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ : پاکستان کے مایاں ناز بلے باز کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 11:49 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز مختار احمد کے والد انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سامنے ادا کی جائے گی۔ مختار احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”میرے والد میری طاقت تھے، ابو جی! آپ بہت یاد آئیں گے، اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے۔“انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی نماز جنازہ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ”میرے والد کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سامنے ادا کی جائے گی۔“قومی کرکٹر عامر یامین نے مختار احمد کے والد کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مختار احمد کے والد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے اور ان کے خاندان کو صبر و جمیل دے۔“واضح رہے کہ مختار احمد نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران عمدہ بلے بازی کے ذریعے اپنا  لوہا منوایا تھا اور اپنے روشن مستقبل کو ثابت کیا تھا۔ اور آج ان کے والد کی وفات نے  سب کو افسودہ کر دیا ہے۔۔۔۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔۔۔۔۔آمین۔