تصویر بنوانا تو حرام ہے، آپ کیوں تصاویر بنواتے ہیں؟ سلیم صافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمن کا حیران کن جواب!

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 09:03 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صد سالہ یوم تاسیس پر منعقدہ اجتماع میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمن سے دلچسپ سوال پوچھا لیا۔ سلیم صافی کے سوال کہ ” آپ کے مسلک کے اکابرین کے نزدیک تصویر بنوانا حرام ہے تو آپ اور آپ کے کارکنان ہاتھ میں موبائل پکڑ کر دھڑا دھڑ تصاویر کیوں بنوا
رہے ہیں، کیا تصاویر اب حلال ہو گئی ہیں؟ “کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہ

وں کہ تصویر بنوانا حرام ہے اور قطعی حرام ہے۔ لیکن کیمرے کی تصویر اس زمرے میں آتی ہے یا نہیں ، اس پر اہل علم مختلف آرا رکھتے ہیں اور جہاں اجتہادی مسئلہ مختلف آرا کا شکار ہو جائے تو وہاں نرمی ہو جاتی ہے اور ہم اور ہمارے کارکنان اس نرمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔