سابق شوہر کا قانونی نوٹس۔۔۔۔۔ منیبہ مزاری بھی میدان میں آگئیں

2017 ,دسمبر 6



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): سماجی کارکن منیبہ مزاری نے شوہر کی جانب سے دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے میڈیا سے ہی اپنے خلاف دائر کیے گئے کیس کا علم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تاحال کوئی عدالتی نوٹس یا طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا، تاہم میں نے اپنے وکیل کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آپ سب کا بہت شکریہ۔

ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے منیبہ نے لکھا کہ میں اس شخص سے کسی اچھی چیز کی توقع نہیں کر سکتی۔میں خوش ہوں کہ یہ شخص اب میری زندگی کا حصہ نہیں ہے۔پیسے کے لیے اس کی لالچ کی کوئی حد نہیں ہے۔میں انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح اب بھی باوقار طریقے سے لڑوں گی۔

یاد رہے کہ منیبہ مزاری کے سابق شوہر نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی تقاریر میں ان کے خلاف بیانات دے کر ان کو اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں