مراد سعید نے واقعی پاکستان پوسٹ کی آمدن میں چھ ارب روپے اضافہ کر دیا ؟ ان کے دعوے کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

2019 ,مئی 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کی اکثر کابینہ کے اجلاس میں تعریف ہوتی دکھائی دیتی ہے کہ انہوں نے اپنے ادارے کو بڑے پیمانے پر آمدنی بڑھا کر فائدہ پہنچایا ہے تاہم اب سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ جائیں گے ۔ سینئر صحافی نجم ولی خان نے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید پاکستان پوسٹ کی آمدن ایک برس میں 8ارب سے 14ارب پر لے جانے کا دعوی کر رہے ہیں جبکہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انہوں نے تمام سروسز 150% مہنگی کر دی ہیں یعنی سو روپے والی ٹکٹ اڑھائی سو روپوں کی ہو گئی ہے۔

یوں مہنگائی اور اضافے کے تناسب سے آمدن 8 سے 20 ارب پر جانی چاہیے گویا انہوں نے عملی طور پر 7 ارب کا نقصان پہنچایا ہے اور آمدن 33 فیصد کے لگ بھگ کم ہو گئی ہے۔تبدیلی دراصل قیمتوں میں اضافے اور کارکردگی میں کمی کی آئی ہے۔ نجم ولی خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ پاکستان پوسٹ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی شیئر کی جس میں آپ قیمتوں میں اضافے کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں