زمین پھٹی نہ آسمان ٹوٹا،شہر اقتدار میں مطلقہ بیوی کو اسکے گھر آکرچھری سے کاٹ ڈالا

2017 ,مارچ 26



 

ھا کہ اس کے سابق شوہر زاہد نے اپنے بھتیجے کاشف کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ دونوں ملزم فرار ہوگئے۔ رسماسلام آباد (مانیٹرنگ) وفاقی دارالحکومت میں سابق شوہر اور اس کے بھتیجے کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون گزشتہ روز دم توڑ گئی ۔ خاتون کو13مارچ کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بہارہ کہو کی رہائشی رسما بی بی نے ہسپتال میں بیان دیتے ہوئے بتایا تا بی بی نے یہ بھی بتایا کہ اس کی شادی کو 8 سال ہو چکے، تین بچے ہیں۔ شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا، پہلے بھی تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا تھا۔ رسما نے بتایا کہ زاہد نے اسے طلاق دے دی تھی وقوعہ کے روز وہ اس کے ماں باپ کے گھر آیا اور اسے اپنے ساتھ چلنے کا کہا جب خاتون نے انکار کیا تو دونوں نے حملہ کردیا۔ رسما کو بچانے جب اس کا بھائی فیصل آگے آیا تو ملزموں نے اسے بھی زخمی کر دیا۔ پولیس نے رسما بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد کے ورثاء کے حوالے کردی۔ 

 

متعلقہ خبریں