گجرات کے سرکاری ہسپتال کی سینئر ڈاکٹر کو شوہر نے زہر دے کر مارڈالا

2017 ,مارچ 26



گجرات (مانیٹرنگ) گورنمنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے شعبہ گائنی وارڈ کی انچارج سینئر لیڈی ڈاکٹر کو شوہر نے گاڑی کے تنازعہ پر زہر دیکر قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ٹیکسلا کی رہائشی گورنمنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈیڑھ سال سے تعینات شعبہ گائنی کی انچارج لیڈی ڈاکٹر شفگتہ ناز کو اُسکے شوہر احسن رشید، دیور حسن رشید نے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔ تھانہ سول لائن نے مقتولہ کے والد محمد لطیف کی رپورٹ پر داماد احسن رشید اُسکے بھائی حسن رشید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولہ کے والد محمد لطیف اور بھائی قدیر نے بتایا گاڑی لینے کے تنازعہ پر دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی جس پر احسن رشید نے اُسے کھانے میں زہر ملا کردے کر قتل کر دیا اور خود فرا رہو گیا۔ مقتولہ شگفتہ ناز خاوند کے آئے روز کے تشدد اور جھگڑوں سے تنگ تھی جس نے ایک ماہ قبل پولیس کو احسن رشید کے خلاف درخواست دے رکھی تھی جس پر کچھ عملدرآمد نہیں ہوا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی جبکہ احسن رشید مقامی فیکٹری میں مینجر ہے۔

متعلقہ خبریں