اسلام آباد:(مانیٹرنگ)عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے اعتراف کیا ہے کہ عمران فاروق کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے قتل کیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے خالد شمیم کے اعترافی بیان خالد شمیم نے کہا کہ عمران فاروق کو 16 ستمبر کو قتل الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے محمد انور کے حکم پر کیا، کاشف نے معظم کو فون پر بتایا ماموں کی صبح ہوگئی او
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے افتخارر حسین کے ذریعے مجھے 25 ہزار پاؤنڈ بھجوائے اور کہا جس کام کا الطاف نے کہا تھا اس کو کرنے کے پیسے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 5 سال تک میں محسن اور کاشف افغانستان میں رہے ،پاکستان آنے کا ارادہ بنایا تو کاشف نے کہا وہ الطاف حسین کی موت تک واپس نہیں جائے گا۔