شدید برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں پھنس جانے کے باعث فوج طلب

2022 ,جنوری 10



شدید برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس جانے کے باعث فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ 16 سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مری پہنچنے کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی شام تک مری جانے والے تمام راستے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں اور فوج کی پانچ پلاٹون مری میں طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری میں صرف خوراک اور کمبل لے کر جانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انتظامیہ رات بھر مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتی رہے ہے تاہم اب بھی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کے باوجود راستے نہیں کھولے جا سکے۔ برف باری کے باعث بہت بڑا بحران پیدا ہوا ہے۔ فوج کے علاوہ ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کے عوام سے اپیل ہے وہ سیاحوں کی مدد کریں، انہیں خوراک اور کمبل فراہم کریں۔ میں خود سارے معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان سے راستے بند ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید موسمی وارننگ جاری کردی گئی ۔ مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔راستے بند ہونے سے سیاح پھنس گئے ہیں۔ ملک بھر سے مری میں برفباری دیکھنے آئے سیاحوں نے رات سڑک پر ہی گزاری ہے۔ برفباری شدید ہونے کے باعث انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔ کل رات 9 بجے تک مری میں کوئی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی۔ راستے بند ہونے پر سیاح پیدل ہی مری جانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث ، ایمبولینس ،فائر فائٹرز اور دیگر اداروں کو الرٹ کردی ہے۔ دوسری طرف ‏مری میں مسلسل شدید برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے ٹریفک میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے۔ انتظامی ادارے اور پولیس کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ ‏ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیںبرفباری شدید ہونے کے باعث انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔ کل رات 9 بجے تک مری میں کوئی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی۔ راستے بند ہونے پر سیاح پیدل ہی مری جانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث ، ایمبولینس ،فائر فائٹرز اور دیگر اداروں کو الرٹ کردی ہے

متعلقہ خبریں