پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے لئے را نے کابھوشن کے خاندان کو غائب کردیا،مشرف کا تہلکہ خیز انکشات
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 10, 2017 | 18:59 شام
دبئی (مانیٹرنگ) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا خاندان تین برس سے لاپتہ ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا خاندان تین برس سے لاپتہ ہے۔ کلبھوشن کے خاندان کو ممبئی شہر سے لاپتہ کر دیا گیا تھا۔ امکان یہی ہے کہ کلبھوشن کے خاندان کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے غائب کیا گیا اور انہیں پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔