مسلم خاتون اقوام متحدہ میں طاقتور عہدے پر تعینات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 05:57 صبح

اقوام متحدہ (ویب رپوہرٹ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے نائیجیریا کی وزیر ماحولیات آمنہ محمد کو نائب سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق آمنہ محمد کو سویڈن کے جان ایلسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برازیل کی ڈپلومیٹ ماریالوئیزا ریبیرو دیوتی کو پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ایک سال قبل آمنہ محمد وزیر ماحولیات بنی تھیں وہ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی خصوصی معاون رہ چکی ہیں۔ انتونیو گوترس نے کہا کہ وہ سپیشل ایڈوائزر آن پالیسی کا عہ

دہ بھی قائم کر رہے ہیں اور اس کے لئے کوریا کی کیولگ وہاکانگ کو مقرر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان تین باصلاحیت خواتین کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کا تقرر عالمی امور انسانی حقوق کے شعبے میں ان کی مہارت اور دیگر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے